22 اپریل 2015 - 22:44
مشترق وسطیٰ تنازعہ، گول میز کانفرنس

انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے زیراہتمام اسلام آباد کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سفارتکاروں کے علاوہ سینیٹر رفیق احمد راجوانہ، سینیٹر غوث بخش خان مہر، سینیٹر اویس لغاری، وزارت خارجہ کے سابق سیکرٹری جنرل اکرم ذکی، ادارہ فکر وعمل کے رہنما آصف لقمان قاضی سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے زیر اہتمام اسلام آبادکلب میں ’’مشرق وسطیٰ کے مسائل اور پاکستان کا کردار‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف سفارتخانوں کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ گول میز کانفرنس میں سینیٹر رفیق احمد، سینیٹر غوث بخش خان مہر، سینیٹر اویس لغاری، وزارت خارجہ کے سابق سیکرٹری جنرل سینیٹر (ر) محمد اکرم ذکی، ادارہ فکر و عمل کے رہنما آصف لقمان قاضی، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کے علاوہ متعدد پالیسی ساز اداروں سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ داعش سی آئی اے کی پیداوار ہے۔ یمن کا سابق صدر منصور ہادی قانونی صدر نہیں ہے۔ یمن مسئلہ کا حل سیاسی پاور شیئرنگ ہے۔ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے۔ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ کے کسی تنازعہ میں پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہیے۔

مشرق وسطٰی کے موضوع پر ہونے والی گول میز کانفرنس کے مناظر

.......

/169